مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران آئندہ سال ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے جنرل اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کے لیے رکن ممالک نے متفقہ طور پر تہران کو منتخب کیا ہے۔ اس اجلاس میں ایشیا کے 44 ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کریں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمیدرضا حاجی بابایی نے بتایا کہ بحرین میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 16ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والے ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں ایران کو اقتصادی اور پائیدار ترقی سے متعلق قائمہ کمیٹی کی صدارت بھی سونپی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ جنرل اسمبلی کا تہران میں انعقاد، اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی پارلیمانی کردار پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ان کے مطابق ایران ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے بانی ممالک میں شامل ہے اور تمام رکن ممالک کا اتفاق رائے، عالمی سطح پر ایران کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ